شیخ رشید نے استعفیٰ نہ دیا ، دبئی چلے گئے

شیخ رشید نے استعفیٰ نہ دیا ، دبئی چلے گئے


 اسلام آباد(24نیوز) شیخ رشید دبئی روآنہ ہو گئے، کہتے ہیں شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لئے جا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد دبئی روآنہ ہو گئے ہیں۔ ایک دن کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں عمران خان کی ہدایت پر دبئی جارہے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ ہفتہ کے روز واپس وطن لوٹ آئیں گے۔

واضح رہے کہ   شیخ رشید  قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 211 سے جمعہ کی صبح 7:40 منٹ پر بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ اسلام آباد سے روآنہ ہوئے۔