کپتان کی بیان پر وضاحت نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) ابھی عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر ارکان کا غصہ کم نہ ہوا تھا، اس پر کپتان کی وضاحت نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا، پارلیمان کی راہداریوں میں اس معاملے پر کیا سرگوشیاں ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لعنت اس پارلیمنٹ کیلئے ایک نرم لفظ ہے، ایسا کہنا ہے تیسری بڑی پارلیمانی جماعت کے سربراہ عمران خان کا، ان کے اس بیان پر پارلیمان کےعوامی نمائندوں نے اپنے جذبات کا اظہار غصے اور افسوس کے ساتھ کیا۔

واضح رہے کہ پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے بیان پر سیخ پا نظر آتی ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان ان لوگوں سے متعلق ہے جو پارلیمنٹ کی بے توقیری کا باعث بنےہیں۔