سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم " پرچی " کی نمائش


سعودی عرب(24نیوز) پاکستانی سفارتخانے اور نالج کور اکیڈمی کے تعاون سے پاکستانی فلم پرچی کے رنگا رنگ پریمیئر میں سعودی پرنس عبدالعزیز شریک ہوئے۔سعودی پرنس عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستانی فلمیں معیاری ہوتی ہیں، چاہیں گے پاکستانی فلموں کی نمائش جاری رہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان اور نالج کور اکیڈمی کی تعاون سے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم " پرچی " کی نمائش کی گئی، جس کے پرئمیر شو میں نوجوان پرنس عبدالعزیز کے علاوہ پرچی فلم کے پرڈیوسر عمران رضا کاظمی نے شرکت کی، اس کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، اس موقعہ پر لوگوں نے فلم کو نہ صرف پسند کیا بلکہ فلم کی کاسٹ کی پرفارمنس کو بھی خوب سراہا جبکہ فلم کے میوزک کو بھی خوب پسند کیا۔

سعودی پرنس عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور ہم چاہیں گے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی فلمیں بھی سعودی عرب کے سنیما ہالوں میں نمائش کے لئے لگتی رہیں،جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اس لحاظ سے سعودی عرب پاکستانی فلم کے لئے ایک اچھی مارکیٹ ثابت ہوگا۔ فلم کے پرئمیر شو کے علاوہ مزید دو روز پاکستانی کیمونٹی فلم دیکھ پائے گی۔