لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات


لاہور (24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہورمیں پشتونخواعوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہورمیں پشتونخواعوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کوبرابھلاکہنے والوں کی مذمت کرتے ہیں ۔جمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے ،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ جو سیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔