کراچی: ہوا کی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی مبینہ واردات

کراچی: ہوا کی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی مبینہ واردات


کراچی (24نیوز)  سچل تھانے کی حدود میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ، بچی کے چچا کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، وزیرِ داخلہ سندھ نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی،ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ہوا کی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی مبینہ واردات ،ملزم اور کوئی نہیں بچی کا چچا ہی نکلا ۔ مبینہ طور پر 2 روز قبل 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بچی کے چچا مشتاق کو گرفتار کرلیا گیا۔بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کمسن بچی کے والدین سے ملاقات کی۔ مقدمے میں تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرادی اور ڈی ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ۔