منڈی بہاوالدین کے مقتول لڑکے کا والد انصاف کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا


اسلام آباد(24نیوز) منڈی بہاوالدین میں ایک سال قبل زیادتی کےبعد قتل ہونے والے15 سال کے بچے کا مقدمہ درج نا ہوسکا،، مقتول لڑکے کا والد انصاف کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل زیادتی کےبعد قتل ہونے والے بچے کا مقدمہ درج نا ہوسکا، والد انصاف کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیاعدالت عظمیٰ میں انصاف کے لیے 15 سالہ بچے کے والد نے درخواست دائر کردی اور چیف جسٹس سے معاملہ کا ازخود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اغواءکے 51 دن بعد مسخ شدہ لاش ملی، مقتول بچے کے والد راشد مسعود کا کہنا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال فرانزک رپورٹ نہیں آئی چیف جسٹس انصاف دلوائیں۔