پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی میچزکادروازہ کھل گیا

پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی میچزکادروازہ کھل گیا


کراچی(24نیوز)ٌ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی میچز کا دروازہ کھل گیا، کراچی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم اورورلڈ الیون کے درمیان میچ کھیلاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے دروازے کھل گئے ہیں۔جمعہ کو عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں قومی ہاکی ٹیم ٹکرائےگی۔ ورلڈ الیون ہاکی ٹیم سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کا کہنا تھا پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا آنا خوش ائند ہے۔ بین الاقوامی ہاکی پاکستان کے بنا ادھوری ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی کے سابق نمایاں کھلاڑی شہباز سینئر کا کہنا تھا پاکستان میں ہاکی بحال کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہاکی کی مقبولیت ہمارے ملک میں کم ہوگئی ہےجبکہ ہالینڈ کے ہاکی پلیئر نے سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران چیتنے والی ٹیم کو دی جانے والی ٹرافی کی بھی رونمائی کی گئی۔