گلوکارہ مہناز کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

گلوکارہ مہناز کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے


کراچی(24نیوز) گلوکارہ مہناز کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے، حکومت نے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، مہناز کو متعدد بار بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامور گلوکارہ مہناز1950 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ سریلی آواز، گائیگی کی ہر صنف پر مکمل عبور یہ سب صفات جمع کی جائیں تو ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے، وہ ہیں گلوکارہ مہنازکا نام ہے، جنہیں آج اپنے مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت چکے ہیں۔مہناز بیگم کو کلاسیکل اور نیم کلاسیکل گائیکی پر عبور حاصل تھا۔ یہ فن انہیں اپنی والدہ سے ورثے میں ملا۔ مہناز کو متعدد بار بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ حکومت نے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

واضح رہے کہ مہناز نے 1970 میں ریڈیو پاکستان سے گلوکاری کا آغاز کیا، موسیقار سہیل رعنا نے انہیں پی ٹی وی پہلی بار روشناس کرایاتھا۔