سی پیک کاغذکے ٹکڑے سے ایک حقیقت بن چکا : احسن اقبال


گوادر(24نیوز)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی ہے،،2013 میں سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا آج ایک حقیقت بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے گوادر میں سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی ہے،چین نے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کی جب کوئی اور نہیں آنا چاہتا تھا،ماضی کی ہر حکومت نے سی پیک شروع کرنے کی کوشش کی،2013 میں سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا،آج سی پیک ایک حقیقت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ1980ءمیں چین کی فینکس آمدن 300 ڈالرز سالانہ تھی ،1980 میں پاکستان کی فی کس سالانہ آمدن 200 ڈالرز تھی،آج پاکستان کی فی کس سالانہ آمدن 16000ڈالرز ہے،آج چین کی فی کس آمدن 3 لاکھ ڈالرز سالانہ ہے،پاکستان نے چین کی معاشی ترقی کا فائدہ نہیں اٹھایا۔