لیاری ایکسپریس وےمنصوبہ 15 سال بعد مکمل ہوگیا


کراچی(24بیوز) لیاری ایکسپریس وےمنصوبہ 15 سال بعد مکمل ہوگیا،منصوبے پر 20 ارب روپے خرچ ہوئے۔سابق صدر پرویز مشروف نے 11مئی 2002 کومنصوبے کی بنیاد رکھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے قریب آتے ہی لیاری ایکسپر یس وے کا افتتاح کرنے کی نوید سنائی دی گئی۔ رواں ہفتے ممکنہ طور پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیئے 5 ارب 10 کروڑ روپے کی ابتدائی لاگت آنی تھی۔ پھر منصوبے کو 2 سال میں مکمل کرنے کا دعوی کیا گیا،وقت کے ساتھ ساتھ منصوبے کی لاگت میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشروف نے 11مئی 2002 کو لیاری ایکسپریس وے منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔سالوں گزرنے کے بعد پرویز مشرف بھی کراچی والوں کو لیاری ایکسپریس وے کا تحفہ نہ دے سکے تھے۔ 5 سال پیپلزپارٹی کا دور حکومت آیا اور پھر مسلم لیگ ن کی حکومت نے 4 سال ضائع کیے۔ علاوہ ازیں اس منصوبے میں 15 ہزار کے لگ بھگ خاندانوں کو متبادل رہائش اور مالی امداد بھی دی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو سال کے آغاز پر عوام کے لئے اس منصوبے کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔