نوازشریف صاحب چودھری نثار، پرویزرشید معاملے کا فیصلہ کریں: شہبازشریف

نوازشریف صاحب چودھری نثار، پرویزرشید معاملے کا فیصلہ کریں: شہبازشریف


لاہور (24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چودھری نثار اور پرویز رشید کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کیلئے پارٹی صدر نواز شریف سے درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چودھری نثار اور پرویز رشید کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کیلئے پارٹی صدر نواز شریف سے درخواست کر دی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار پارٹی کے سینئر رہنما ہیں۔ پرویز رشید کو میڈیا پر بعض باتوں سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے پارٹی عہدیداروں کے درمیان اختلافات کی موجودگی کسی جمہوری سیاسی جماعت کے لئے غیر معمولی بات نہیں۔

واضح رہے کہ پرویز رشید نے کہا تھا کہ چوہدری نثار کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے اور قیادت کو اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ اگر مجھ سے پوچھیں گے تو میں ضرور کہوں گا کہ چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ جب پارٹی امتحان میں تھی تو انہوں نے اسکی پالیسیوں کے خلاف گمراہ کن بیانات دیے۔ چودھری نثار نے شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑا تو ہار گئے تھے، مسلم لیگ ن کے علاوہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص آج تک کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو وہ مسلم لیگ کا خود ساختہ پردھان منتری بن بیٹھا ہے۔ نیوز لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تو بیان دینے والے شخص کے کرتوتوں کا علم سب کے سامنے آجائیگا۔