10خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی کی آرمی چیف نے توثیق کر دی


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشتگرد تعلیمی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

آرمی چیف نے منو بھائی کے انتقال پر بھی دکھ اور آفسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی نہ صرف صحافی بلکہ سوشل ورکر اور دانشور بھی تھے۔ بطور صحافی اور دانشور منو بھائی کے کردار کو بلایا نہیں جاسکتا ہے۔ اردو ادب کے لیے منو بھائی کا کردار قابل ستائش ہے۔ اللہ منو بھائی کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔