عمران خان، شیخ رشید کو کیا پتہ پارلیمنٹ کیا ہوتی ہے: نثار کھوڑو

عمران خان، شیخ رشید کو کیا پتہ پارلیمنٹ کیا ہوتی ہے: نثار کھوڑو


(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید پہلے پارلیمینٹ کی عزت کرنا سیکھیں پھر بائیکاٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو بھی عمران خان اور شیخ رشید پر برس پڑے، کہتے ہیں پہلے پارلیمینٹ کی عزت کرنا سیکھیں پھر بائیکاٹ کریں۔ آپ کو کیا پتہ پارلیمینٹ کیا ہوتی ہے ، پارلیمینٹ پر لعنت بھیجنے کی باتیں نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی۔ نثار کھوڑو سے پہلے اپوریشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی عمران خان اور شیخ رشید کو پارلیمینٹ پر لعنت بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمینٹ پر لعنت بھیجی تھی۔