پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کیخلاف بڑی کارروائی


لاہور (24 نیوز) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، شہر میں 34 کے قریب عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے گئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر علاج معالجہ کرنے والے 34 عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے۔ کمیشن کی ٹیموں نے جن 34 اڈوں کو بند کیا ان میں 16 ایلوپیتھی اتائی، 9 جعلی دندان ساز اور 9 جراح شامل ہیں۔ طارق کلینک، منہاج کلینک، عبد الرؤف کلینک، جان محمد کلینک، عظیم کلینک، حیدر میڈیکل سٹور اینڈ کلینک، محمد یا سین کلینک، مقصود علی کلینک کو بند کر دیا گیا ہے۔ نواز کلینک، چوہدری ہیلتھ کلینک، شہزاد کلینک، نیشنل میڈیکل سٹور، منیر کلینک، غوری کلینک، مغل میڈیکل سٹور اور ذوالفقار کلینک بھی بند ہونے والے کلینکس کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سیل کیے گئے جعلی دندان سازوں میں علی ڈینٹل کلینک، شاہد ڈینٹل سرجری، ڈیسنٹ ڈینٹل کلینک، زاہد ڈینٹل کلینک، شوکت ڈینٹل کلینک اینڈ لیب، شیراز اعجاز ڈینٹل کلینک، عرفان ڈینٹل کلینک، اویس ڈینٹل کلینک اور سعید ڈینٹل کلینک شامل ہیں۔ عبد الرزاق جراح سینٹر، بسم اللہ ہڈی جوڑ، محمد رفیق پہلوان، اصغر علی پہلوان، محمد شہباز دواخانہ اینڈ جراح، شاہ جہان فیض غوثیہ جراح، شفاخانہ جراحی، محمد شفیع جراح اور الہجویری جراح بھی بند کر دیے گئے ہیں۔