ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، پنجاب کے 6 اضلاع کی 11 ان ڈائریکٹ نشستوں پر پولنگ 19 فروری کو ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، پنجاب کے 6 اضلاع کی 11 ان ڈائریکٹ نشستوں پر پولنگ 19 فروری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 30 اور 31 جنوری کو جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی یکم یا دو فروری کوہوگی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 فروری کو جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع کونسل ڈی جی خان کے نائب چیئرمین،میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کے چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا، میونسپل کمیٹی یزمان بہاولپور کے چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا،میونسپل کمیٹی چک جھمرہ،مانوالہ،خان گڑھ،چوک سرور شہید کے چیئرمینوں کا انتخاب ہوگا،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے بھی ایک کسان رکن کےلئے پولنگ ہوگی۔