اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرچکا ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرچکا ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ


نیویارک( 24نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرچکا ہے،امید ہے پاکستان اور بھارت تنازعات کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس  نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے  کہا کہ کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرچکا،امید ہے پاکستان اور بھارت تنازعات کا حل بات چیت سے نکالیں گے، سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں، دونوں ممالک میں بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتیرس نے یقین دہانی کرائی کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے تعاون کو تیار ہوں، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر رپورٹ پر پاکستانی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ واضح طور پر اس سمت میں اپنا کردار ادا کرچکی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرچکی ہے،  علاوہ ازیں انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر کمیشن آف انکوائری مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔