پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی


گلگت(24نیوز) بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری نے رنگ جما دیا، درجہ حرارت منفی 14 تک گرگیا۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، دیامر، بلتستان اورگلگت ڈویژن میں برف باری سے سردی بڑھ گئی، گلگت شہر میں برفباری سے ہرطرف سے سفیدی چھاگئی، وادی بگروٹ سمیت نلتر اور ہنزہ نگر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔