بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر

بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر


نئی دہلی(24نیوز) بالی وڈ حسینہ سنی لیون نے ایک بار پھر اپنے فینز کو مشکل میں ڈال دیا ۔ان کے بہت سے فینز ان کے فلمی انداز تبدیل کرنے کے فیصلہ سے اداس ہوگئے ہیں۔

بالی وڈ ادکارا سنی لیون ایک مشہور ومعروف اداکارہ یوں تو انڈین فلموں میں کام کرتی ہیں لیکن انکا چرچا  پوری دنیا میں ہے۔ بالی وڈ کی الٹر گلیمرس اداکارہ سنی لیون کے لٹکوں جھٹکوں کا ہپورا بالی وڈ دیواناہے۔ حال میں ہی انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ایسی بات کہہ دی کہ شاید کچھ فینز ان کی اس بات سے اداس ہوگئے ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سشمیتا نے خطرناک جانور پال لیا

اداکارہ نے ایک ٹی وی انٹرویو  میں کہا کہ گلیمرس رولز سے تھک گئیں، اب وہ کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں.انھوں نے کہا کہ  وہ آئٹم نمبر اور گلیمرس رولز کر کے تھک چکی ہیں ۔ان کا دل چا ہتا ہے شاہ رخ خان کی فلم را ون جیسے کسی پراجیکٹ کا حصہ بنیں۔سنی نے مزید کہا کہ وہ ہریتک روشن کی فلم کریش سے بھی بے حد متا ثر ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ ان کو بھی ایسے رول آفر کیے جائیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔