مریم نواز نے نگران حکومت کی بڑی آفر ٹھکرا دی

مریم نواز نے نگران حکومت کی بڑی آفر ٹھکرا دی


راولپنڈی(24نیوز) چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے   سب جیل کا درجہ دینے  والے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں نواز شریف اور مریم نواز کو منتقل کرنے کے فیصلہ کو مریم نواز نے ٹھکردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آئندہ چند روز میں اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ دونوں مجرموں کو  اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ لیکن مریم نواز نے سہالہ ریسٹ ہاؤس جانےسےایک بارپھرانکارکردیا۔ انھوں نے  اڈیالہ جیل میں ہی  رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

 نگران وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں تمام سہولیات دی جارہی ہیں اور ان کو پھل وغیرہ اور میڈیکل اسٹاف کی تمام سہولیا ت میسر کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کو واش روم صاف ستھرا میسر کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ نواز شریف کو جیل ہونے کے پہلے دن ہی حسین نواز نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کو جیل میں بنیا دی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔