فیفاورلڈ کپ میں بہترین گول کا تاج کس کے سر سجا؟

فیفاورلڈ کپ میں بہترین گول کا تاج کس کے سر سجا؟


ماسکو(24نیوز) فیفا ورلڈکپ میں بہترین گول کا تاج کس کھلاڑی کے سرسجے گا ؟ فیفا کی ویب سائٹ پر آن لائن ووٹنگ جاری ہے۔

اکتیس دن ، چونسٹھ میچز ، بتیس ٹیمیں اور ایک سو انہتر گول ،  عالمی فٹبال کپ اپنے اختتام کو پہنچا۔ فیفا نے ورلڈ کپ کے بہترین گولز کے لیے 18 گولز شارٹ لسٹ کرلیے ۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے ورلڈ کپ بیسٹ الیوین کا اعلان کر دیا

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

پورتگال کے کرستیانوں رونالڈو اور ارجنٹینا کے میسی ورلڈ کپ میں کوئی مثبت کارکردگی تو نہ دکھا سکے مگر ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعزاز اپنے سر کر سکتے ہیں۔ روس  کے ڈینس چیریشف واحد کھلاڑی ہے جن کے شارٹ لسٹ کردا گولز مٰن دو گولز شامل ہیں۔ ارجنٹینا کے ڈی ماریہ ، انگلینڈ کے جیسی لنگارڈ اور بیلجیم کے ماڑٹنس کا گول بھی لسٹ مین شامل ہیں۔

تاہم مبصرین کے مطابق فرانس کے ڈیفنڈر بینجمن پاوارڈ کا ارجنٹینا کے خلاف کواٹر فائنل میں گول یہ ایوارڈ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔