سیاسی جماعتیں ناکام،نوجوان اپنا امیدوار میدان میں لے آئے

سیاسی جماعتیں ناکام،نوجوان اپنا امیدوار میدان میں لے آئے


سیالکوٹ ( 24نیوز )ملک میں تبدیلی اور نوجوان قیادت کو سامنے لانے کے دعوے جھوٹ نکلے، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 76 کے نوجوان اپنا امیدوار سامنے لے آئے، مدثرسلیم بریارملک کی تقدیر بدلنے کا عزم لئے میدان میں آگئے۔
جذبے جوان، کامل ایمان ہوتو ملکی ترقی اورخوشحالی کی منزل پانے کے لئے پارٹی ٹکٹ اہم نہیں ہوتے، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 76 کے نوجوانوں نے بیرون ملک سے تعلیم یافتہ مدثر سلیم بریار کو الیکشن میں کھڑا کردیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب
الیکشن میں ووٹرز تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ بڑی جماعتوں نے حلقہ این 76 میں قومی اسمبلی کے لئے ایسے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جن کی عمریں 80سال کے لگ بھگ ہیں, آزاد امیدوارمدثر سلیم بریار کی الیکشن کمپین زور شور سے جاری ہے ۔
مدثرسلیم بریارروزانہ گلی کوچوں اوردکانوں پرجاکراپنا منشورپیش کرتا ہے،نامورطلباءتنظیم اور مذہبی جماعت نے بھی حمایت کااعلان کردیا ہے۔