لیگی چیئرمین کی کھلے عام غنڈہ گردی، ووٹ نہ دینے پر انگلی کاٹ دی

لیگی چیئرمین کی کھلے عام غنڈہ گردی، ووٹ نہ دینے پر انگلی کاٹ دی


سرگودھا (24نیوز)  ووٹ نہ دینے پر تشدد کر کے نوجوان کی انگلی کاٹ دی گئی. واقعہ بھاگٹانوالہ کے نواحی علاقہ طالب والہ میں پیش آیا۔نعیم اختر گوندل کو ن لیگی چیئرمین ،اس کے بیٹوں اور کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے 
سرگودھا  میں ووٹ نہ دینے کی پاداش میں تشدد کر کے نوجوان کی انگلی کاٹ دی گئی.افسوسناک واقعہ بھاگٹانوالہ کے نواحی علاقہ طالب والہ میں پیش آیا ہے۔  نعیم اختر گوندل کو ن لیگی چیرمین اور اس کے بیٹوں اور اس کی پارٹی کے لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی چوری پکڑی گئی

لیگی چیرمین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نعیم گوندل کے گھر ڈور ٹو ڈور کمپین کے لیے گیا تو نعیم نے کہاکہ میرا ووٹ  پی ٹی آئی کا ہے  جس پر بحث شروع ہوگئی اور اسکی انگلی کاٹ دی گئی۔

سرگودھاپولیس تھانہ لکسیاں کو مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ایس ایچ او بھاگٹانوالہ  کا کہنا ہے کہ  میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے  جس کے بعد ملزم پر مقدمہ درج کر لیا جاۓ گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔