عابد باکسر نے شہباز شریف پر سنگین الزامات لگادیئے

عابد باکسر نے شہباز شریف پر سنگین الزامات لگادیئے


(24نیوز) پولیس مقابلوں کے اسپشلسٹ عابدباکسر نےسنسنی خیز انکشافات کر دیئے ، ان کا کہنا ہے کہ  شہبازشریف جعلی رکارڈ بنانے اور پولیس مقابلوں کے ماسٹر ہیں، لوگوں کی جائیدادیں بھی ہتھیائیں، شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کے سب ثبوت ان کے پاس ہیں۔ 
  عابد باکسر نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میرا نام عابد حسین باکسر ہے، باکسر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ میں انٹرنیشنل میڈلسٹ ہوں۔  عابد باکسر نے کہا کہ وہ شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کا پول وہ بیچ بازار میں کھولیں گے، میڈیا اور پبلک کو بتائیں گے  کہ شہباز نے کس طرح لوگوں کی جائیدادیں ہتھیائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی چیئرمین کی کھلے عام غنڈہ گردی، ووٹ نہ دینے پر انگلی کاٹ دی

ویڈیو پیغام میں عابد باکسر نے انکشاف کیا کہ معاملہ ان کے ماموں کی زمین سے شروع ہوا جو شہباز شریف ہتھیانا چاہتے تھے۔ عابد باکسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں کئی ایسے مقدمات میں نامزد گیا گیا جس سے انکا کوئی تعلق تک نہیں تھا۔
عابد باکسر نے بتایا کہ گیارہ اکتوبر کو انہیں پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا تھا، لیکن ان کی خوش قسمتی کہ ملک میں ایمرجنسی لگ گئی۔ عابد باکسر نے بتایا کہ بعد میں ان کے ماموں کو ماورائے عدالت گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے ان کی موت واقع ہوئی لیکن اسے طبع موت قرار دے دیا گیا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔