تمام سازشوں کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے:ایم کیو ایم پاکستان

تمام سازشوں کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے:ایم کیو ایم پاکستان


کراچی( 24نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالدمقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہے کہ ایم کیوایم الیکشن نہ لڑے۔تمام تر سازشوں کے باجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کی عارضی مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کے تحت سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو عین انتخابات کے موقع پر بے دخل کیا جارہا ہے،بے دخل لوگ ووٹ کیسے ڈال سکیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب
سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان بولے میر پورخاص کے جلسے کی اجازت کے باوجود اسے منسوخ کرانے کی سازش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں کے باجود ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے ۔