مجلس عمل کے کیمپ پر فائرنگ،اے ایس آئی معطل

مجلس عمل کے کیمپ پر فائرنگ،اے ایس آئی معطل


اسلام آباد( 24نیوز ) متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے انتخابی کیمپ پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فائرنگ پولیس اہلکار نے کی۔
جی ٹین میں متحدہ مجلس عمل کے الیکشن کیمپ کو پولیس نے بند کرا دیا،ایم ایم اے کارکنوں نے پولیس رویے کے خلاف احتجاج کیا،اور سیکٹر جی ٹین روڈ بند کر دی۔
پولیس کے مطابق ایم ایم اے کے انتخابی کیمپ میں بلا اجازت لاوڈ سپیکر پر میوزک بجایا جا رہا تھا،قریبی رہائشیوں کی شکایت پر کارروائی کی گئی،ایم ایم کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کی زودوکوب کرنے کی بھی کوشش کی،حالات کنٹرول کرنے کے لیے فائرنگ کرنا پڑی۔

   یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ این اے 130،کانٹے دار مقابلہ،شہباز شریف کو مشکلات کا سامنا
ایس ایچ او اسجد محمود کے مطابق فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے،واقعے کی مزید انکوائری کی جائے گی۔