ڈیمز کی تعمیر کےلیے پاکستانیوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ

ڈیمز کی تعمیر کےلیے پاکستانیوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے کھولے گئے اکاونٹ میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے جمع ہو گئے۔ روپے سے چھوٹا سکہ مارکیٹ میں تو ملتا نہیں  لیکن اس اکاونٹ میں پیسے بھی جمع کرائے جا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر اسٹیٹ بینک کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے چندے کی وصولی کے لیے کھولے گئے۔ اکاونٹ میں سات روز کے دوران 12 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے روز تو اکاونٹ میں صرف 12 لاکھ روپے جمع کرائے گئے  جن میں دس لاکھ روپے چیف جسٹس آف پاکستان کے تھے لیکن بعد میں رقوم جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نئے ڈیم کی تعمیر کیلئے اکاؤنٹس کھولنے کا معاملہ ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

دلچسپ  بات یہ ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت سب سے چھوٹا سکہ ایک روپے کا ہی چل رہا ہے  تاہم اس اکاونٹ میں عوام کی طرف سے روپے کے ساتھ پیسے بھی جمع کرائے جا رہے ہیں، ایک ایک اور دو دو روپے جمع کرانے والے بھی کافی ہیں۔ رکارڈ کے مطابق ایک شخص نے 64 پیسے کا چندہ دیا ہے۔ اکاونٹ میں ایک روپیہ 82 پیسے،  تین روپے 70 پیسے اور 6 روپے 34 پیسے بھی جمع کراے گئے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔