ایاز صادق کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی

ایاز صادق کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی


راولپنڈی(24نیوز) گاڑی کی تلاشی لینے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر برس پڑے ، دھمکی بھی دے ڈالی .

اسپیکر ایاز صادق کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تلخ کلامی ہوگئی۔   ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ تلاشی کے بغیر گاڑی اندر نہیں جائے گی  جس پر   ایاز صادق آپے سے باہر ہوگئے۔ ایاز صادق نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی دی کہ  تمہیں دیکھ لوں گا۔ ایاز صادق   نے کہا کہ میں ابھی اسپیکر ہوں ،تم جانتے نہیں ، اسٹاف کو ہدایت  کی کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا نام نوٹ کرو ،  اور  کہا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹتمہیں دیکھ لوں گا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔