ترکی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا

ترکی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا


24نیوز: ترکی میں 2 سال بعد ہنگامی حالت ختم کردی گئی، حکومت نے ہنگامی حالت کے خاتمے کے بعد سخت قوانین کے اطلاق کی تیاری شروع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق ترک حکومت نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد 2 سال سے نافذ ہنگامی حالت ختم کردی ہے۔ ترکی میں 2016 سے نافذ ہنگامی حالت آئینی اصلاحات اور صدارتی نظام کے بعد ختم کی گئی ہے جب کہ حکومت نے ہنگامی حالت کے خاتمے کے بعد سخت قوانین کے اطلاق کی تیاری شروع کردی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔کپتان کے نئے گھر میں ایک کمرہ ایسا جس میں۔۔۔۔۔ 

 ترک حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خاتمے کا فیصلہ پارلیمانی انتخاب میں صدر طیب اردوان کی دوبارہ کامیابی کے بعد کیا گیا۔