سٹی کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا

سٹی کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا


کراچی(24نیوز)  سٹی کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا،مقدمے کی سماعت کے لیے آئے سائلین آپس میں لڑ پڑے،پولیس نے سائلین کا جوش ٹھنڈے کرنے کیلئے ڈنڈے برسائے،خواتین بھی مردوں کی لڑائی میں تشدد کا نشانہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مقدمے کی سماعت کے لئے سائلین آپس میں لڑ پڑے۔ لڑے تو وہ آپس میں تھے لیکن اس کے بعد پولیس نے بھی ان پر خوب ڈنڈے برسائے۔ لڑائی میں خواتین کی بھی شامت آئی اور پھر ان کو بھی پولیس کی مار سہنا پڑی لیکن صورتحال پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عابد باکسر نے شہباز شریف پر سنگین الزامات لگادیئے 

  پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ پرانا خاندانی تنازعہ تھا۔ جس کی سماعت عدالت میں ہونا تھی۔ عدالتوں میں سائلین اور قیدیوں میں جھگڑے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی ہفتے جھگڑے کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito