ن لیگ اورپی ٹی آئی کی نظریاتی نہیں بلکہ ذاتی لڑائی ہے: بلاول بھٹو


  24نیوز : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےایک بارپھرسیاسی مخالفین کونشانے پرلیےرکھا۔ انہوؐ نے کہا ہےکہ ن لیگ اورپی ٹی آئی کی نظریاتی نہیں بلکہ ذاتی لڑائی ہے۔ پنجاب میں نظریاتی بحران کوپیپلز پارٹی ختم کرےگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کی پنجاب میں مہم سےجیالےخوب پرجوش دکھائی دیتےہیں۔ بلاول بھٹو کا الیکشن کاررواں پنجاب میں جیالوں کےبھرپورخوب جوش وخروش میں جاری ہے۔جڑانوالہ میں دھواں دارخطاب کرتےہوئے بولے پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے، ہماری جنگ غربت اور بے روزگاری کے ساتھ ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:ایاز صادق کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی 

فیصل آبادکی تحصیل سمندری میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا بے روزگاری ختم کریں گے۔ اورخوشحالی لےکرآئیں گے۔ بلاول بھٹو نے جمہوریت کی مضبوطی کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اداروں اورنظام کومضبوط کرنا چاہتی ہے۔ چنیوٹ میں میڈیا سےبات کرتےہوئے انہوں نےجمہوری نظام کی خاطراتحاد کرنے کا بھی اشارہ دے ڈالا۔

پڑھنا نہ بھولیں:عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب 

لاہورمیں بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کےاستقبال کے لیےاسٹیج سج گیا۔ بلاول بھٹولاہورمیں ٹھوکر نیازبیگ اور کاہنہ کے بعد قصور میں انتخابی اجتماعات سےخطاب کریں گے۔آج چیئرمین پیپلزپارٹی نے چنیوٹ سے مہم کا آغاز کیا۔ چنیوٹ کےبعد بلاول بھٹو زرداری نےسرگودھا کی تحصیل بھلوال میں جلسہ عام سےبھی خطاب کیا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:کپتان کے نئے گھر میں ایک کمرہ ایسا جس میں۔۔۔۔۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب کے شہروں میں زبردست استقبال جاری ہے۔ اپنے قائد کےاستقبال کے لیےجیالوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito