فیس ایپ نے سب کو مات دیدی،کتنا سکیورٹی خطرہ ہے؟



لاہور(24نیوز)جوانی میں بڑھاپا آگیا، سوشل میڈیا پر نئی ایپ نے تہلکہ مچادیا، روسی انجینئرز کی تیار کردہ نئی ایپلی کیشن مشہور ہونے کے ساتھ متنازع بھی ہوگئی۔یہ ایپ دنیا کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔یہ ایپ روس کی کمپنی نے تیار کی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر سینٹ پیٹرز برگ میں ہے۔فیس ایپFaceapp کا جادو ہر عمر کے فرد پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ 

امریکی بزنس جریدے نے خبردار کیا ہے کہ ایپ کے ذریعے کمپنی کو دنیا میں تقریباً 15 کروڑ لوگوں کی تصاویر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ ایپ کو گوگل پلے سے 10 کروڑ سے زیادہ لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں جبکہ دنیا کے 121 ممالک میں یہ ٹاپ رینکنگ ایپ بن چکی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کمپنی اپنی یادداشت میں محفوظ ان تصاویر کو جب چاہے جس مقصد کیلئے چاہے استعمال کرسکتی ہے۔ ایپ میں محفوظ ڈیٹا کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر پروگرام کو چہرہ کی شناخت کی تربیت دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں فیس ایپ انتہائی مقبول ہے، ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات بھی اپنی بڑھاپے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer