برطانوی سڑک کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

برطانوی سڑک کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل


لندن (24نیوز)برطانوی سڑک کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

برطانیہ میں واقع ویلز  کی اس سڑک چڑھنے کا سوچ کر ہی ہمت جواب دے جاتی ہے،اپنی اسی انفرادیت کی بنا پر اس سڑک کانام نہ صرف گنیز بک میں شامل کرلیا گیا ہے بلکہ یہ سڑک لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔

ویلز کے ہارلیک ٹاؤن میں دنیا کی سب سے ڈھلوان سڑک 2.86 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے جس کے باعث سڑک پر چلنے والوں کیلئے یہ سفر مزید دشوار ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی سڑک کے پاس تھا جو 2.67 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer