آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کی رکنیت معطل کردی

آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کی رکنیت معطل کردی


دبئی(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ بورڈکی رکنیت معطل کردی، آئی سی سی نے فیصلہ زمبابوے کرکٹ بورڈمیں حکومتی مداخلت پرکیا، زمبابوے رکنیت بحال ہونے تک کسی آئی سی سی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

زمبابوے کو کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت مہنگی پڑ گئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ بورڈکی رکنیت معطل کرکے تمام فنڈز روک دیے،معطلی کے دوران زمبابوے کسی آئی سی سی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا،،اس طرح اگست میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ اوراکتوبر میں مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معطلی کا فیصلہ بورڈ میں حکومتی مداخلت پرکیا، آئی سی سی قانون بورڈ میں حکومتی مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، آئی سی سی نے فیصلہ قانون کے آرٹیکل 2.1 کی شق سی اورڈی اورآئی سی سی آئین کی خلاف ورزی پر دیا۔

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کاکہنا ہے کہ کسی رکن کی رکنیت معطل کرنا آسان نہیں لیکن کھیل کوسیاست کو پاک رکھنا ضروری ہے۔

زمبابوے کوکٹ ٹیم کے رکن سکندر رضا نے آئی سی سی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer