ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

ڈالر پھر مہنگا ہوگیا


کراچی (24نیوز)مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 17 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ڈالر 160 روپے 70 پیسے تک فروخت ہوا،، تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 17 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 19 پیسے رہی، انٹر بینک میں یورو 30 پیسے مہنگا ہو کر 180 روپے 15 پیسے،، اور برطانوی پاونڈ 79 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 47 پیسے کا ہو گیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 60 پیسے ہو گئی، یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی 181 روپے ، اور برطانوی پاونڈ کی 50 پیسے کے اضافے سے 202 روپے ہو گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer