ڈیجیٹل کرنسی کابڑافراڈبےنقاب

ڈیجیٹل کرنسی کابڑافراڈبےنقاب


 فیصل آباد( 24نیوز )ایف آئی اےنےمیں کارروائی کرتےہوئےڈیجیٹل کرنسی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم 70پرسترکروڑ روپے سے زائدرقم کے فراڈ میں ملوث ہونےکاالزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد  میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نےعبداللہ گارڈن میں مشترکہ کارروائی کرپٹو کرنسی کے بے تاج بادشاہ کوگرفتار کرلیا، اے ٹی ایم ہیکنگ‘ ڈیجیٹل کرنسی اور نیٹ ورکنگ فراڈ میں ملوث میاں عثمان کو گرفتار  کیا گیا، ملک میں کرپٹوکرنسی کے ون کوئن، فرسٹ کوئن اور کلاوڈ ٹوکن کے نام سے فراڈ میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم  میاں عثمان پر 70 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ کا الزام ہے،بڑے فراڈ میں ملوث میاں عثمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کے پاس مختلف بینکوں کے اکاونٹس میں 70 کروڑ سے زائد رقم بتائی جا رہی ہے،  ملزم نے درجنوں افراد سے فراڈ کے ذریعے رقوم بٹور چکا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی۔