خراب لفٹ موت کا پیغام بن گئی

خراب لفٹ موت کا پیغام بن گئی


کراچی(24 نیوز) خراب لفٹ میں پھنس کر بچہ جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب ایک اپارٹمنٹ کی لفٹ میں پھنسا 14سالہ حسن آغاجان کی بازی ہارگیا۔ اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ لڑکا فلیٹ سی تین سوپانچ کے رہائشیوں کا ہاں ملازم تھا اورکافی دیرسے لفٹ میں پھنسا مددکیلئے پکاررہا تھا۔ 

پولیس کاکہنا ہے انہیں چار بجے حادثے کی اطلاع ملی اورانہوں نے فورا ریسکیواہلکاروں کیساتھ پہنچ کرلڑکے کی لاش کولفٹ سے نکالا، ابتدائی تفیش کے مطابق لڑکا کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی فیملی کیساتھ رہائش پذیرتھا۔ پولیس کے مطابق چودہ سالہ لڑکے کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے میں کسی رہائشی کی غفلت سامنے آئی تو کارروائی کی جائے گی۔لفٹ میں پھنسے لڑکے کی لاش کونکالنے کیلئے ریکسیوآپریشن چار گھنٹے تک جاری رہا۔