پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی


کراچی(24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ سو پوائنٹ کے اضافے پر بند ہوا، شیئرز کی خرید و فروخت میں انتالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک موقع پرانڈیکس ساڑھے چارسوپوائنٹس نیچےآگیا تھا۔

ہفتے کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، پہلے سیشن میں مندی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس چار سو سے زائد پوائنٹ کی کمی سے بتیس ہزار کی سطح سے نیچے بھی گیا تاہم دوسری سیشن میں تیزی دیکھی گئی  اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو انچاس پوائنٹ کے اضافہ سے بتیس ہزار چار سو اٹھاون پر بند ہوا۔

تین سو سولہ کمپنیوں کے شئیرز کا لین دین ہوا، ایک سو پچپن کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو انتیس کی قیمت کم ہوئی، مجموعی طور پر بارہ کروڑ پندرہ لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔