بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد


ویلنگٹن(24 نیوز)ورلڈ کپ میں شکست دینے والا حریف کھلاڑی ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد، نیوزی لینڈنے انگلینڈکے بین اسٹوکس کونیوزی لینڈرآف دی ائیرایوارڈکیلئے نامزدکردیا، ایوارڈ کیلئے ان کا مقابلہ کیوی کپتان کین ولیمسن سمیت کئی امیدواروں سے ہوگا۔

کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈکوشکست دیگرٹائٹل جیتا، نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی فتح میں اہم کرداربین اسٹوکس نے اداکیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈنے اپنے ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے بین اسٹوکس کوہی نامزدکردیا ہے۔

ایوارڈ منتظین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس چونکہ نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے اوران کے والدین بھی یہیں مقیم ہیں اس لیے وہ ایوارڈ پانے کا حق رکھتے ہیں، بین اسٹوکس 12سال کی عمر میں والد کیساتھ برطانیہ گئے اورپھروہیں کے ہوکر رہ گئے۔

بہترین نیوزی لینڈر کی نامزدگیاں کرنے والے جج کا کہنا ہے کہ بے شک بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ والوں کے دل توڑے لیکن اب بھی بہت سے نیوزی لینڈر سمجھتے ہیں کہ بین اسٹوکس ان میں سے ہیں۔ بہترین نیوزی لینڈر کے ایوارڈ کیلئے بین اسٹوکس کے علاوہ کیوی کپتان کین ولیمسن اوردیگرکئی شخصیات کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔