جتنےمرضی ڈرامے کرلیں،احتساب کا عمل نہیں رکے گا، وزیراعظم

جتنےمرضی ڈرامے کرلیں،احتساب کا عمل نہیں رکے گا، وزیراعظم


میانوالی(24 نیوز) کوئی جتنےمرضی ڈرامےکرلے، جتنی مرضی سفارشیں کروالے،احتساب کاعمل چلتا رہےگا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیا۔کہا اللہ سے دعا کی تھی بس ایک موقع مل جائے، وہ ملک لوٹنے والوں کونہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ احتساب کا عمل نہیں رکے، جتنی مرضی سفارشیں کروالیں، جتنے مرضی ڈرامے کرلیں۔میانوالی میں اسپتال کی تقریب سنگ بنیادسےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہاانسانیت کی بھلائی کےکام کرکےروح خوش ہوتی ہے۔یہ اسپتال انیل مسرت کی کاوش ہے۔

وزیراعظم نےمیانوالی ایکسپریس کابھی افتتاح کیا۔ اس موقع پرانھوں نےکہابنیادی مقصدعام آدمی کیلئےآسانیاں پیدا کرناہے۔ پیچھےرہ جانےوالےعلاقوں کوآگےلانا ہے۔ وزیراعظم نےبتایا کہ بےنامی جائیدادیں ضبط کرناشروع کردی ہیں۔ بے نامی جائیدادوں سےحاصل ہونےوالی رقم احساس پروگرام پرلگائیں گے۔