"شناختی کارڈ کی شرط کسی صورت ختم نہیں ہوگی"



اسلام آباد(24 نیوز) چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نےاعلان کیاہے کہ شناختی کارڈکی شرط کسی صورت ختم نہیں ہوگی۔

 چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیے گئے ہیں تاجروں کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے جسے کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو ختم کردیا ہے جس پر ہاتھ ڈالو کہتا ہے میرا پرائز بانڈ نکلا ہے۔شبرزیدی کا کہنا تھا کہ بے نامی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے بینکوں کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔شبرزیدی نےکہاکہ ہرکوئی کہ رہا ہے کہ ٹیکس ختم کردو، اُن کا کہنا تھازکوۃ، صدقہ،خیرات دینے سے کام نہیں چلےگا۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئے سابق گورنراسٹیٹ بینک نے کہاآئی ایم ایف سےقرضہ کم اورتاخیر سے لیاگیا، شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنا معیشت کیلئے خطرناک ہوتاہے۔