شوہر ڈوبتا ہوا مر گیا، بیوی سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بناتی رہی


اوکاڑہ ( 24 نیوز ) شرط لگائی، جان گنوائی۔ اوکاڑہ میں شوہر نے بیوی سے شرط لگا کر نہر میں چھلانگ لگائی اور ڈوب گیا۔ بیوی سوشل میڈیا کے لیے وڈیو بنانے میں مصروف رہی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں شوہر اپنی بیوی سے شرط لگا کر جان کی بازی ہار گیا۔ شوہر نے شرط لگائی، میں نہر میں چھلانگ لگاؤں گا اور تیر کر دوسری طرف جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے دن سینڈز پٹ کے ساحل پر دونوجوان ڈو ب گئے 

شوہر نے چھلانگ لگائی، کچھ فاصلہ طے کیا اور پھر منظر سے غائب ہو گیا۔ بیوی کے دیکھتے دیکھتے شوہر ڈوب گیا۔ ہنسی اور قہقہے، آنسوؤں اور بین میں بدل گئے۔