پاکستانی شوبز ستاروں نےعیدالفطر کیسےمنائی؟


24نیوز : ہرکوئی عید اپنے اندازمیں مناتا ہےشوبز ستاروں نےعید کیسےمنائی؟ پاکستانی سٹارزنے عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سٹارزنے عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں۔ اپنی مصروفیات سے مداحوں کوبھی باخبر رکھا۔ مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے چائنہ میں عید منائی۔مہوش نے اپنا عید کا  پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیا۔اداکارہ ماہرہ خان نےاپنی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کی تشہیر کرتے ہوئے عید منائی۔

 

خوبصورت جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی منائی۔ دونوں نےعید کے پہلے اور دوسرے دن کی شاندار تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکیں۔

خوبرو اداکارہ مایاعلی نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منائی اور عید کی تصاویر اپنےمداحوں سےشیئرکیں۔ اداکارعثمان خالد بٹ نےکینیڈامیں عید منائی۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی بہن اداکارہ سبورعلی کے ساتھ روایتی انداز میں عید منائی اور انسٹاگرام پر تصاویربھی شیئرکیں۔