ووٹرز سے متعلق نادرا کا اہم اور حساس ڈیٹا کیسے لیک ہو گیا؟

ووٹرز سے متعلق نادرا کا اہم اور حساس ڈیٹا کیسے لیک ہو گیا؟


اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات سےپہلےالیکشن کمیشن اورنادرامیں تنازع کھڑا ہوگیا،الیکشن کمیشن نے ووٹرزکے اعداد وشمارکا ڈیٹا لیک کرنےپرچیئرمین نادراکومراسلہ ارسال کردیا۔

24نیوز ذرائع کے مطابق ووٹرز سے متعلق نادرا کا اہم اور حساس ڈیٹا کیسے لیک ہو گیا۔الیکشن کمیشن نے معاملے پر نادرا کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا جس سے نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:ووٹرز کا ڈیٹا لیک، الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو خط 

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نادرا سے ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شئیر نہیں کر سکتا۔ ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔ ۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر نادرا کو خط نہیں لکھا بلکہ ڈیٹا لیک ہونے کے باعث نادرا کو خط لکھا گیا۔