الیکشن 2018:آصف زرداری نے طبل جنگ بجادیا

الیکشن 2018:آصف زرداری نے طبل جنگ بجادیا


نوابشاہ (24نیوز) پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری نےانتخابات میں فتح کا نعرہ بلند کردیا،جبکہ نوابشاہ میں سابق صدرکےکاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کےبعد منظورکرلئےگئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ووٹرز سے متعلق نادرا کا اہم اور حساس ڈیٹا کیسے لیک ہو گیا؟ 

 24نیوز ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نےشہید بےنظیرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا  کہ پیپلزپارٹی کاہرکارکن بلاول کاسفیرہے۔انتخابات میں مخالفین کوعبرت ناک شکست دیں گے۔عوام کی خوشحالی،غربت،بےروزگاری اورشدت پسندی کاخاتمہ ہمارامشن ہے۔ سابق صدرکا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹوکاعوام سےرشتہ ٹوٹنےنہیں دوں گا۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

دوسری جانب نوابشاہ میں پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کےکاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکرلیےگئے۔سابق صدرکےوکیل نےبتایا کہ ریٹرننگ آفیسرنےآصف زرداری کےکاغذات پراعتراضات واپس لےلیے۔ فاروق ایچ نائیک آصف زردای کی جانب سےفرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدراین اے213 سےالیکشن لڑیں گے۔