کپتان نےکارکنوں کوشٹ اپ کال دے دی

کپتان نےکارکنوں کوشٹ اپ کال دے دی


اسلام آباد(24نیوز) یوٹرن لینے کے حوالے سے مشہورعمران خان نے پھریوٹرن لے لیا اورٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرکارکنوں کوشٹ اپ کال دے دی۔

یہ بھی  لازمی دیکھیں:

24 نیوز ذرائع کے مطابق دھرنا سیاست کے بانی عمران خان کو اپنے ہی کارکنوں کے دھرنےکا سامنا کرنا پڑ گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ پرٹکٹ دئیے ہیں احتجاج پر فیصلہ نہیں بدلوں گا۔ واضح رہے کہ خان صاحب نے جب اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا تو ہزاروں کارکن ساتھ تھے لیکن 126 دن بعد خان صاحب نےاچانک یوٹرن لیا اوردھرنا ختم کردیا لیکن ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں چند سو کارکنوں نے احتجاج کیا تو ڈٹ گئےحالانکہ عران خان نےاپنے حالیہ دورہ سعودی عرب میں فہرست پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سراؤں کی سن لی 

 علاوہ ازیں پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے میں بھی عین وقت پر اپنا فیصلہ بدل ڈالا ۔ پاناما کیس میں خاموش رہنے پر انہوں نے 10 ارب کی پیشکش کا شوشہ چھوڑا لیکن ان کی پٹاری سے کچھ نہیں نکلا۔30 اکتوبر کو اسلام آباد شٹ ڈاون کی کال بھی انہوں نے واپس لے لی اور پھر دنیا نے یہ منظر بھی دیکھا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے خود اسمبلی میں بیٹھے نظر آئے۔شائد اسی وجہ سے مخالفین انہیں یوٹرن کے بادشاہ ، یوٹرن خان اور جھوٹےخان کے ناموں سے یاد کرتے ہیں۔