بسوں اور ریل گاڑیوں کے بعد ہوائی جہازوں میں بھی بھکاری بھیک مانگنے لگے

بسوں اور ریل گاڑیوں کے بعد ہوائی جہازوں میں بھی بھکاری بھیک مانگنے لگے


کراچی(24نیوز) بس اسٹاپ اور ریلوے اسٹیشنز کے بعد اب بھکاریوں نے جہازوں میں بھی اڑان بھرلی،کراچی سے بنکاک جانے والی فلائیٹ میں اچانک بھکاری نمودار ہوگیا اور بھیک مانگنا شروع کردی۔

24نیوز ذرائع کے مطابق کراچی سے بنکاک جانے والی فلائیٹ میں اچانک بھکاری نمودار ہوگیا اور بھیک مانگنا شروع کردی۔ بھکاری کو اچانک بھیک مانگتا دیکھ کر جہاز میں سوار مسافر حیران و پریشا ن ہو گئے۔جہاز کے عملے نے بھی بھکاری کو بٹھانے کی کوشش کی لیکن بھکاری نہ مانا۔ بھکاری جہاز میں کیسے پہنچا اور یہ کس کی ناہلی تھی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:ووٹرز سے متعلق نادرا کا اہم اور حساس ڈیٹا کیسے لیک ہو گیا؟ 

 سول ایوی ایش اتھارٹی و دیگر متعلقہ اداروں کی تحقیقات جاری ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلے تو موقف دینے سے انکار کرتا رہا تاہم بعد میں بتایا کے یہ واقعہ پاکستان میں پیش ہی نہیں آیا  جبکہ دوسری جانب ترجمان اے ایس ایف کے مطابق تحقیقات مکمل کرلی گئی۔ جس کے تحت یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور ممالک کی ہے۔