ٹرمپ کا وار،ایشیائی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

ٹرمپ کا وار،ایشیائی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار


24نیوز:امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے چینی درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کے بیان نے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں کو شدید مندی کا شکار کر دیا۔

24نیوز ذرائع کے مطابق چین اور دوسری بڑی اشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں سارا دن مندی رہی۔ کاروبار کے اختتام تک چین کا شنگائی کمپوزٹ انڈیکس تقریبا 4 فیصد گر گیا جبکہ شین زن کمپوزٹ انڈیکس میں 6 فیصد تک کمی رکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ انڈیکس میں 2.8 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.8 فیصد اور کوریا کے انڈیکس میں 1.5 فیصد کمی ہو گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد 

 واضح رہے کہ امریکا کے صدر نے چین کی مزید 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا بیان دیا تھا۔ جس پر چین نے جوابی طور پر خام تیل سمیت امریکی درآمدات پر اضافی دیوٹی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔