خیبرپختونخوا میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اونچی اڑان

خیبرپختونخوا میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اونچی اڑان


  خیبرپختونخوا ( 24نیوز )  دیگر امراض کی طرح ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی تیزی سے پھیلنےلگا۔ چار سال میں 4 لاکھ سے زائد مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں دیگر امراض کی طرح ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی تیزی سے پھیلنےلگا۔ چار سال میں 4 لاکھ سے زائد مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔ 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ مثبت آئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم نے 2017 کی رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سروسزہسپتال میں گیس بند ، انتظامیہ پریشان 

رپورٹ نے مطابق مانسہرہ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں میں کالا یرقان پایا گیا۔ بنوں میں یرقان کی شرح سب سے زیادہ 58 فیصد رہی۔

دوسری جانب سندھ کا تیسرا سب سے بڑا سرکاری اسپتال لیکن مسائل بےشمار۔ کراچی میں بلدیہ عظمی کے زیر انتظام چلنے والے عباسی شہید اسپتال میں مریضوں کو زمین میں لٹا دیا گیا۔