ہالینڈ: ایف آئی ایچ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ہالینڈ: ایف آئی ایچ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا


24نیوز : ہالینڈ میں ہونے والی ایف آئی ایچ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان کی 18رکنی ٹیم اعلان کر دیا گیا۔ افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف23 جون کو مدمقابل ہوگی۔ رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق 22رکنی اسکواڈ میں گول کیپر مظہر عباس ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جبکہ رضوان جونیئر، رانا سہیل اور دلبر بھی ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ جبکہ رضوان سینئر ہی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میگا ایونٹ کے دوران گرین شرٹس کو 2 گول کیپرز عمران بٹ اور امجد علی کی خدمات حاصل رہیں گی دوسرے منتخب پلیئرز میں عرفان سینئر، مبشر، علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اظفر یعقوب اور اعجاز علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ:جرمنی ،کوسٹاریکا کو گروپ میچوں میں شکست ۔

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف23 جون کو مدمقابل ہوگی۔ 24 جون کو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ 26 جون کو گرین شرٹس ہالینڈ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 29 جون کو بیلجیئم سے نبرد آزما ہوگی۔