چائلڈ سٹار نےمسٹر اور مسز کوہلی کی کلاس لے لی

چائلڈ سٹار نےمسٹر اور مسز کوہلی کی کلاس لے لی


نئی دہلی(24نیوز) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو گاڑی میں سوار ایک شخص کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈانٹنا اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کو اس موقع کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو گاڑی میں سوار ایک شخص کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈانٹنا اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کو اس موقع کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے مسٹر اور مسز کوہلی کی کلاس لے لی۔شائقین کو اس بات پر اعتراض ہے کہ انہوں نے اس موقع کی ویڈیو کیوں بنائی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بھارت کی چھوٹی سوچ، ٹیلی کام کمپنی نے مسلمان ملازم کی خدمات لینے سے انکار کر دیا 

 دوسری جانب جس شخص کو انوشکا نے پلاسٹک کی بوتل پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھیں۔ وہ بالی وڈ کا چائلڈ اسٹار نکلا جو 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی فلم میں کام کر چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے گاڑی میں سے پلاسٹک کی بوتل باہر پھینکنے پر ارہان سنگھ کو انوشکا شرما نے ڈانٹ پلادی تھی جبکہ ویرات کوہلی نے اس موقع کی ویڈیو بنائی تھی۔ جسے بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔